سندھ ہائیکورٹ میں ریگولر بنچز کا نیا روسٹر جاری، 4 دو رکنی اور 4 سنگل بنچ قائم

0 1

سندھ ہائی کورٹ میں ریگولر بنچز کا نیا روسٹر جاری کر دیا گیا۔

عدالت میں 4 دو رکنی اور 4 سنگل بنچ 13 جنوری سے 8 فروری تک مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق بنچ ون چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس اکبر سروانہ پر مشتمل ہو گا، جس میں ای سی ایل، پیمرا اور پی ٹی اے سمیت دیگر کیسز کی سماعت ہو گی۔

بنچ ٹو جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ہوگا، یہ بنچ کریمنل کیسز، درخواست ضمانت، نیب، بینکنگ، اے ٹی سی اور دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔

روسٹر کے مطابق بنچ تھری جسٹس جنید غفار اور جسٹس عبد الرحمٰن پر مشتمل ہو گا، بنچ تھری کسٹم، ٹیکسیشن ایکسائز اور دیگر کیسز سنے گا۔

اسی طرح بنچ 4 جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس ارشد حسین پر مشتمل ہو گا جس میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور پانی کی فراہمی سے متعلق کیسز کی سماعت ہو گی، اس کے علاوہ بنچ فور ایس بی سی اے، کے ڈی اے اور دیگر اداروں سے متعلق کیسز کی سماعت بھی کرے گا۔

روسٹر کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو، جسٹس اقبال کلہوڑو، جسٹس فیصل کمال اور جسٹس عدنان اقبال چودھری سنگل بنچز میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.