بلوچستان : اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ

0 3

بلوچستان میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ رپورٹ ہونے لگا۔

گزشتہ کئی ماہ سے بلوچستان کے متعدد اضلاع میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں 26 سے زائد افراد صوبے کے مختلف علاقوں سے اغوا ہو چکے ہیں۔

پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ اغوا کیے گئے افراد میں 10 سالہ طالب علم مصور کاکڑ بھی شامل ہے جس کے اغوا نے کوئٹہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج کو جنم دیا۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت اور پولیس 7 ماہ قبل شعبان سے اغوا کیے جانے والے ایک ہی خاندان کے7 افراد سمیت کئی مغویوں کو بازیاب کروانے میں بھی ناکام ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.