گوجرہ: سول جج کی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

0 3

گوجرہ میں سول جج لاہور کی سرکاری گاڑی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں کے نیتجے میں موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کےمطابق گوجرہ میں جھنگ روڈ پر موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹا جھنگ سے گوجرہ کی جانب جارہےتھےکہ اچانک کتا سامنے آگیا جسے بچاتے ہوئے موٹرسائیکل سول جج کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں محمد اشرف اور ان کا بیٹا فہیم جاں بح بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار سول جج لاہور اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لاشیں اہلخانہ کے حوالے کردی ہیں اور ورثا نے کسی بھی قسم کی کارروائی سے انکار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.