فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے لکی مروت سے17سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کیلئے اغوا کرلیا

0 1

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اغوا کیےگئے سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنےکے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکے دار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکرز کو باحفاظت باز یاب کروا لیا ہے، باقی ورکرز کو بھی باز یاب کروا لیا جائےگا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی پاکستان اور عوام دشمن بیہمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، اس بیہمانہ اقدام کرنے والے عناصرکو کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.