ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس کس شہر نے ادا کیا؟

0 1

ملک بھر میں ٹیکس وصولیوں میں کراچی سرفہرست جبکہ لاہور دوسرے اور اسلام آباد تیسرے نمبر پر ہے۔

دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 30.7 فیصد وصولیوں کے ساتھ کراچی سر فہرست رہا۔

ادھر فہرست میں لاہور 17.09 فیصد وصولیوں کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد 14.1 فیصد وصولیوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

2023 میں ایف بی آر کی ایئر بک کے مطابق ودہولڈنگ سمیت ڈائریکٹ ٹیکسوں کی وصولی کا تناسب48 اعشاریہ7 فیصد جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کا حجم 51 اعشاریہ3 فیصد رہا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.