بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کیلئے پی ٹی آئی کو استعمال کررہے ہیں: شیر افضل

0 3

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کے لیے پی ٹی آئی کو استعمال کررہے ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ مذاکرات کےلیے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری ہے اورہائی کورٹ نے بلا رکاوٹ ملاقات کروانے کے احکامات دے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میز پر آکر پی ٹی آئی نے لچک دکھائی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بیرون ممالک کچھ لوگ ڈالر کمانے کےلیے پی ٹی آئی کو استعمال کررہے ہیں، یہ بدبخت گمراہ کن پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ بیرون ممالک کچھ لوگ پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، بیرون ممالک کچھ لوگ میڈیا اور صحافیوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سے نئے سپرنٹنڈنٹ آئے ہیں انہوں نے بانی کی زندگی بھی اجیرن کی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا، بانی سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف پٹیشن دائر کروں گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.