عمران خان سے متعلق فیصلہ پاکستانی عدالتوں کوکرنا ہے: امریکی محکمہ خارجہ کا جیو کو جواب

0 4

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے، عمران خان کے کیسزپاکستانی آئین اور قوانین کے مطابق ہوں گے۔

افغانستان کے لیے سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور امریکی کانگریس ارکان کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق بیانات پرپوچھے گئے سوالات پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے نجی ٹی وی کو تحریری جواب دیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہےکہ ہم کانگریس کے خط وکتابت پر تبصرہ نہیں کرتے، سابق وزیراعظم کےخلاف قانونی کارروائی کافیصلہ پاکستانی عدالتوں کوکرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کےکیسزپاکستانی آئین اور قوانین کے مطابق ہوں گے۔

ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان میں جمہوری اصولوں، آئینی وانسانی حقوق کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں، انسانی حقوق امریکا اورپاکستان کے تعلقات کا اہم حصہ ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق سمیت دیگر نکات پر باقاعدگی سے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، دنیا بھر کے ممالک کی طرح پاکستان سے بھی رابطے میں ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.