پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے آج ملاقات نہ ہوسکی

0 2

حکومت سے مذاکرات کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی کے ارکان کی اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی عمران خان سے آج ملاقات کے معاملے پر پیشرفت نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گزشتہ روز جیل انتظامیہ کوملاقات کی درخواست دی تھی لیکن پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

عمر ایوب کا کہنا تھاکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کے حوالے سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا، پی ٹی آئی کمزور نہیں، بنیادی طورپرحکومت نے ملاقات کی یقین دہانی کرائی، ہم نے واضح کیاتھا کہ ملاقات سےہی حکومتی سنجیدگی کا اندازہ لگائیں گے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص نے ویڈیو بیان میں کہا کہ مذاکراتی ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں پیش رفت نہیں ہوئی، دوسری میٹنگ میں بتایا تھا کہ بانی سے مذاکراتی ٹیم کا بانی سے ملنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشورہ کیے بغیر مذاکراتی ٹیم کوئی قدم نہیں اٹھا سکتی، میٹنگ سے پہلے اگر ملاقات نہیں کرائی جاتی تو تیسری میٹنگ کا فائدہ نہیں۔

خیال رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہوچکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.