لاہور: پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد

0 5

احتساب عدالت نے پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر دائر نیب ریفرنس پر سماعت کی جس سلسلے میں پرویز الٰہی پیشی کے لیے عدالت پہنچے اور عدالتی عملے نے ان کی حاضری گاڑی میں جاکر مکمل کی۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر نیب ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جس پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.