الجولانی کے دہشت گرد مقامی جنگجوؤں کے جال میں پھنسے
شام میں الجولانی کے دہشت گرد لاذقیہ میں مقامی جنگجوؤں کے جال میں پھنس گئے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ابو محمد الجولانی کی پیروی کرنے والے دہشت گرد لاذقیہ میں مقامی عسکریت پسندوں کے محاصرے میں پھنس گئے جس کے بعد کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن میں ایک سرغنہ بھی شامل ہے۔ ابو محمد الجولانی نے دمشق میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی شامی عوام کے خلاف تشدد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز ہی الجولانی نے درعا کے عوام کی سرکوبی کے لئے دو ہزار دہشت گردوں کو روانہ کیا ہے۔
ہفتے کے روز درعا میں عوامی فورس اور الجولانی کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں اور کئی دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد الجولانی نے دو ہزار دہشت گرد درعا روانہ کئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی فوٹیج کے مطابق الجولانی اور اس کے عناصر مسلسل عوام کی سرکوبی کر رہے ہیں، بر سر عام سزائے موت دے رہے ہیں اور شام کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔