ابو عبیدہ کے نئے بیان سے دہشت گرد اسرائیل کی بڑھی بوکھلاہٹ!

0 3

حماس کے فوجی کمان کے ترجمان ابوعبیدہ نے پیر کے روز غرب اردن میں صیہونیوں کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت دریائے اردن کے مغربی کنارے میں بھی استقامت کو ہرگز شکست نہیں دے سکتی۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ غرب اردن کے بہادر مجاہدوں نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ بھی طوفان الاقصی کارروائی کے مرکز میں کھڑے ہوئے ہیں اور انہیں شکست دینے یا غزہ کے عوام کی ان کی جانب سے حمایتوں کو روکنے کی ہر طرح کی کوشش ناکام ہوچکی ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ انہیں غزہ اور غرب اردن میں قتل عام اور جارحیت کی قیمت اپنے فوجیوں اور غاصب فورس کے خون سے چکانا پڑے گی۔ انہوں نے صیہونیوں کو خبردار کیا کہ اگر فلسطینی عوام کو سیکورٹی نہ ملی، تو غاصبوں کو بھی امن و سکون کا خواب تک دیکھنے نہیں دیا جائے گا۔

عزالدین قسام بریگیڈ کے ترجمان کا یہ بیان غرب اردن میں فلسطینی مجاہدوں کی اس کارروائی کے کچھ دیر بعد جاری ہوا جس میں تین صیہونی ہلاک کیے گئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ آج کی مزاحمتی کارروائی کے تحت استقامتی محاذ کے مجاہدوں نے غرب اردن کے قلقیلیہ علاقے میں غاصب صیہونیوں کو لے جانے والی بس پر گولیوں کی بوچھار کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.