جبالیا: 40 صیہونی فوجی ہلاک

0 7

صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی غزہ میں اس کے 40 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

صیہونی فوج کے ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اتوار کے روز غزہ پٹی میں جھڑپوں کے دوران 2 صیہونی فوجی ہلاک ہو گئے۔ جس کے بعد 5 اکتوبر 2024 کو جبالیا پر حملے کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت عالمی رائے عامہ کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود غزہ پر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اس جارحیت کے دوران پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے جبکہ دس ہزار سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے یا لاپتہ ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ابھی تک صیہونی حکومت کو اپنے کسی ایک مقصد میں بھی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.