اسرائیلی حملےجاری ، ہسپتال نذر آتش کرنا جنگی جرم ہے، حماس کا بیان

0 9

شمالی غزہ پٹی میں واقع کمال عدوان اسپتال پر صیہونی فوج کے حملے میں میڈیکل عملے کے کئی افراد آگ میں جل کر شہید ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ پٹی میں کمال عدوان اسپتال پر یلغار کے بعد اسپتال کے عملے اور مریضوں کو اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا اور اس کے بعد اسپتال کی عمارت کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بعض افراد زندہ جل کر شہید ہوگئے۔
تحریک حماس نے بھی جمعے کی شام اپنے بیان میں کمال عدوان اسپتال کو نذرآتش کرنے کو جنگی جرم قرار دیا کہ جو عالمی اداروں کی بےحسی اور غزہ میں نسل کشی میں امریکہ کی شمولیت اور اس کے ساتھ صیہونی حکومت کی مکمل ہماہنگی و یکجہتی کے ساتھ انجام پارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.