شام میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ
شام میں بشار اسد حکومت کے خاتمے کے بعد محمد الجولانی کے عناصر کی حمایت سے دیرالزور کے اطراف میں داعش دہشتگرد گروہ نے ایک بار پھر عام شہریوں کا قتل عام اور انہیں اغوا کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ بشار اسد حکومت کی برطرفی کے بعد دیرالزور کے مختلف علاقوں میں داعش کے دہشتگردانہ اقدامات تیز ہوگئے ہيں۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش دہشتگردوں نے دیرالزور کے دو دیہاتوں پر حملہ کر کے تین شامی شہریوں کو قتل اور چار کو زخمی کردیا۔
اس رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد، تحریرالشام کی جانب سے کسی طرح کا ردعمل سامنے نہ آنے کے باعث شامی شہریوں کو اغوا کر رہے ہيں اور پھر ان کے گھر والوں سے بھاری رقم وصول کرتے ہيں یا قتل کردیتے ہيں۔