غزہ میں صیہونی حکومت کے جاسوسی نیٹ ورک تباہ
مزاحمتی فورسز نے ایک اسپتال کے اندر صیہونی حکومت کے جاسوسی نیٹ ورک تباہ کئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں سرگرم مجاہدین نے ایک اسپتال کے اندر صیہونی حکومت کے جاسوسی نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اُسے ناکارہ بنا دیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی دشمن اپنے اس جاسوسی نیٹ ورک کے ذریعے فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ کر انھیں نشانہ بناتا تھا۔