صیہونی فوج کے حملوں میں پندرہ فلسطینی شہید

0 3

غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر بدھ کی صبح صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں کم از کم پندرہ فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی یا لاپتہ ہوگئے ۔

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ میں واقع خان یونس کے علاقے معن میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کے نتیجے میں دس فلسطینی شہید ہوگئے۔اس حملے میں متعدد فلسطینی زخمی اور لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔

خان یونس کے جنوب میں واقع المنارہ محلے میں بھی ایک رہائشی مکان پر بمباری کے نتیجے میں کم از کم دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں- صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے وسط میں واقع شہر دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید کردیا۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے وسط میں واقع النصیرات کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسی طرح النصیرات کیمپ میں ہی ایک اور رہائشی مکان پر بمباری کی جہاں امدادی دستے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکال رہے تھے-

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.