اسرائیلی فوج کے مظالم جاری، غزہ کے زخمیوں کا علاج کرنیوالا ڈاکٹر گرفتار

0 2

غزہ میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے والے اردنی ڈاکٹر کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا، ڈاکٹر عبداللہ غزہ میں طبی مشن پر جا رہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عبداللہ سلامہ ابو ملال البلوی کو اسرائیلی حکام نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ غزہ کی پٹی میں طبی امدادی مہم میں حصہ لینے کے لیے جا رہے تھے۔

اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ غزہ میں طبی مشن پر جا رہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ڈاکٹر عبداللہ کے اہل خانہ کی جانب سے بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ ڈاکٹر البلای نے جمعرات 19 دسمبر کو ’پینزما‘ نامی تنظیم کے زیر اہتمام ایک امدادی مہم کا آغاز کیا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے پہلے اسرائیل کی جانب سے سرکاری سطح پرمنظوری حاصل کی تھی۔ کوآرڈینیشن سرکاری طور پر منظور شدہ جماعتوں کے ذریعے ہوئی۔

ڈاکٹر عبداللہ کو دن 12:20 بجے اردن اور فلسطین کے درمیان زمینی سرحد کے اسرائیلی جانب کنگ حسین ایلنبی پُل پر حراست میں لیا گیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈاکٹر البلوی جو الرویش ہسپتال میں سرجن کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس سے قبل غزہ میں اسی تنظیم کے اندر اسی طرح کی طبی مہموں میں حصہ لے چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.