یمنی مجاہدین کی للکار، امریکہ اور اسکے ایجنٹ ہمیں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت سے نہیں روک پائیں گے

0 2

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت رکنے پر منتج نہيں ہوں گے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن کے خلاف امریکی حملے دہشتگردانہ ہیں اور غزہ کے عوام کی نسل کشی میں اسرائیلی حکومت کی حمایت کے تناظر میں انجام پائے ہيں۔

الحوثی نے کہا کہ فلسطین ٹو میزائلوں کے مقابلے میں حیتس دفاعی سسٹم، عارضي اور دہشتگرد صیہونی حکومت کو امن و سیکورٹی فراہم نہيں کرسکتا۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہماری طاقت و صلاحیت مسلسل بڑھ رہی ہے اور امریکی، یورپی اور اسرائیلی دفاعی سسٹم کی ناکامیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.