غزہ میں گزشتہ دو مہینوں کے دوران 4 ہزار فلسطینی شہید اور لاپتہ

0 20

شمالی غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے گزشتہ دو مہینے سے جاری وحشیانہ حملوں میں کم سے کم چار ہزار افراد شہید اور لاپتہ ہوچکے ہيں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوسٹھ دنوں سے لاپتہ ہونے والے ان فلسطینیوں کی لاشوں کو تلاش کرنا بھی ممکن نہيں ہے۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے سربراہ منیر البرش نے شمالی غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ظالم صیہونی دشمن کا کریہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا ہے۔

البرش نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسرائیلی فوجی ایمبولینسوں پر فائرنگ اور حملے کر رہے ہيں کہا کہ صیہونی فوجی غزہ پٹی کے عوام تک دوا اور میڈيکل وسائل بھی نہيں پہنچنے دے رہے ہيں۔

دریں اثنا ایک عبری میڈیا نے شمالی غزہ پٹی میں صیہونی فوج کے وحشیانہ جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے بیت لاہیا کی سڑکیں ملبوں اور لاشوں کا ڈھیر بن گئی ہیں اور جو لوگ اب تک زندہ ہيں انہیں بھی مسلسل حملوں اور بھوک کے سبب موت کا سامنا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.