غزہ پر دہشتگرد صیہونی حکومت کی بمباری جاری، گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید

0 30

غزہ کےخلاف ایسے عالم میں صیہونی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے کہ فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کو چار سو تیئیس روز مکمل ہو گئے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ تمام احکامانات اب تک صیہونی حکومت کو لگام دینے میں ناکام رہے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کی رپورت کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد سے نہتے فلسطینی عوام شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔ دس ہزار سے زائد مظلوم فلسطینی اب بھی لاپتہ یا تباہ شدہ مکانات اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی بمباری کے حوالے سے کمال عدوان اسپتال کے دائریکٹر حسام ابو صفیہ کا کہنا ہے اس بمباری میں دوسو سے زائد فلسطینیوں کی شہادت ہوئی ہے اور بمباری اتنی شدید تھی کہ شہدا کے جنازے ملبے تلے دفن ہیں۔

صیہونی دہشتگردوں نے اسی طرح غزہ میں انڈونیشین اسپتال پر حملہ کر کے اس کے جنریٹروں میں بھی آگ لگا دی۔ اس درمیان فلسطین کے مغربی کنارے سے اطلاعات ہیں کہ مزاحمتی نوجوانوں نے غاصب صیہونیوں کے خلاف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارہ کاروائیاں انجام دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.