اسرائیل کے لبنان، غزہ اور شام میں مسلسل فضائی حملے؛ 40 سے زائد شہید
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت میں لبنان میں 30، غزہ میں 11 اور شام میں 2 افراد شہید ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے بارش کے باعث پناہ گزینوں کے کیمپ اکھڑ جانے پر بے آسرا ہوجانے والے فلسطینوں پر بھی فضائی حملے جاری رکھے۔
ایک طرف اسرائیلی کابینہ لبنان جنگ بندی معاہدے کی منظوری دینے جاری ہے تو دوسری جانب صیہونی فوج نے لگاتار فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی جارحیت سے غزہ اور لبنان کے بعد اب شام بھی محفوظ نہیں ہے۔ جہاں تازہ حملوں میں کم از کم 2 افراد شہید ہوگئے۔ غزہ میں یہ تعداد 11 اور لبنان میں 30 ہے۔
گزشتہ ایک برس سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ ایک لاکھ اور چار ہزار سے زیادہ ہے۔
اسی طرح لبنان میں اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 768 سے تجاوز کرگئی اور 15 ہزار 600 سے زائد زخمی ہیں۔