اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی کیلئے ابتدائی طور پر رضامند
اسرائیل اور حزب اللہ جنگ بندی پر ابتدائی طور پر رضامند ہو گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کی صورت میں حزب اللہ دریائے لیطانی سے شمال تک پیچھے ہٹ جائے گا جبکہ اسرائیل جنوبی لبنان سے انخلاء کرےگا۔
امریکا کی نگرانی میں جنگ بندی کی نگران فورس کام کرےگی، لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی حدبندی پر مذاکرات ہوں گے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاہدے کی موجودہ تفصیلات اسرائیل کے حق میں ہیں، اسرائیل جنوبی لبنان پر زمینی کارروائی کے دو اہم اہداف حاصل کرلےگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سرحد سے حزب اللہ کی پیسائی اور شمالی اسرائیل پر حملے بند ہونا اسرائیلی فتح تصور ہو گی، اہداف اور ڈیڈ لائن کے بغیر سرحدی حدبندی کے مذاکرات بےنتیجہ رہ سکتے ہیں۔دوسری جانب یورپی یونین کے اہم سفارتکار جوزف بوریل نے لبنان کے دورے کے موقع پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر زور دیا۔