غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا اہلکار ہلاک اور افسر شدید زخمی

0 7

غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے ساتھ دوبدو جھڑپ کے دوران اسرائیل کی برّی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور افسر شدید زخمی ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ جھڑپ میں 21 سالہ اہلکار مارا گیا جس کی شناخت روئی ساسن کے نام سے ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ساتھ جھڑپ میں ایک سینیئر افسر شدید زخمی بھی ہوا جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والی اسرائیلی فوج کی کیفیر بریگیڈ کا حصہ تھے جو غزہ میں حماس کے خلاف زمینی آپریشن کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے بقول غزہ میں برّی فوج کے ملٹری آپریشن کے دوران ہونے والی حماس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 379 ہوگئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے تاحال مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی مجموعی تعداد 800 سے زائد ہوگئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.