اسرائیلی حملوں میں اضافہ، ایک خاندان کے 50 افراد سمیت 111 فلسطینی شہید
نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی اور زمینی حملوں میں اضافہ کر دیا۔
اسرائیلی فوج کی بیت لاہیہ میں بمباری سے ایک ہی خاندان کے 50 افراد لقمہ اجل بن گئے، کمال عدوان ہسپتال کے قریب گھر پر اسرائیلی حملے میں 17 افراد جان سے گئے۔
اسرائیلی بربریت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار 922 تک پہنچ گئی،، 1 لاکھ 3 ہزار 898 افراد زخمی ہو چکے۔