شام پر دہشتگرد صیہونی حکومت نے پھر کیا حملہ

0 2

شام کے شہر حمص میں فضائی حملے اور اس کے بعد ایئر ڈیفینس سسٹم کے فعال ہونے خبریں ہیں۔شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حمص شہر کی فضاؤں میں اس وقت دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جب علاقے میں لگے شامی فوج کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے ایک فضائی حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کی۔ ابھی تک اس حملے کی تفصیلات سامنے نہیں آ پائی ہیں۔

بدھ کے روز بھی صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں نے حُمص کے جنوب مغرب میں واقع القصیر نامی علاقے پر بمباری کی کوشش کی تھی جس کا شامی فوج کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے مقابلہ کیا تھا۔ اس سے قبل پیر کے روز بھی صیہونی دہشتگردوں نے حمص کے جنوب میں المجد نامی ایک علاقے کو نشانہ بنایا تھا۔

اتوار کے روز بھی صیہونی دہشتگردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے سیدہ زینب میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کر کے نو افراد کو شہید کر دیا تھا۔

دہشتگرد صیہونی ٹولے مسلسل بنیادوں پر شام کے مختلف علاقوں پر جارحیت کرتا رہتا ہے جس پر شام کی حکومت نے اب تک بارہا اقوام متحدہ اور اسکی سلامتی کونسل میں اپنا سخت احتجاج درج کرایا ہے مگر اقوام متحدہ تاحال صیہونی ٹولے کو لگام دینے میں ناکام رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.