لبیک یا نصراللہ: اسرائیل کی وزارت جنگ پر میزائلوں اور خودکش ڈرونز سے حملہ

0 15

حزب اللہ نے ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں اور اسی طرح تل ابیب میں اسرائیل کی وزارت جنگ کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبر آپریشن کے دائرے میں لبیک یا نصراللہ کے نعرے کے ساتھ پہلی بار اس نے تل ابیب شہر میں الکریاہ فوجی اڈے پر خودکش ڈرونز کے ساتھ حملہ کیا ہے۔

اس بیان میں حزب اللہ نے مزید کہا ہے کہ اس حملے میں خودکش ڈرونز نے اپنے اہداف کو دقیق طور پر نشانہ بنایا ہے۔ لبنان میں حزب اللہ کے بیان کے مطابق الکریاہ فوجی بیس، اسرائیلی وزارت جنگ کا ہیڈکوارٹر اور فضائیہ کے ملٹری کنٹرول اور نگرانی کا محکمہ ہے۔

حزب اللہ نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ ہم نے عفولہ شہر کے مغرب میں عاموس نامی فوجی اڈے کو بھی کہ جو لبنان کی سرحد سے پچپن کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

غاصب اسرائیلی فوج نے بھی حزب اللہ کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم دس میزائل لبنان سے الجلیل علیا قصبے پر فائر کئے گئےہيں ۔اس درمیان لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنانی عوام نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا ہے اور وہ صیہونی حکومت کی شرائط کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

لبنانی پارلیمنٹ میں "مزاحمت سے وفاداری” دھڑے کے رکن "حسن فضل اللہ” نے اپنی تقریر میں کہا کہ صیہونی دشمن ابھی تک ہماری سرزمین میں تعینات نہيں ہوسکا ہے اور مزاحمت اس راہ میں رکاوٹ بنی ہے۔

حسن فضل اللہ نے مزید کہا کہ دشمن نے اپنی ناکام زمینی کارروائیوں کو مکمل کرنے اور مزاحمت کے جیالوں کے مقابلے میں شکست تسلیم کرنے کے بعد دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.