حزب اللہ کے "فادی ” 6 نامی میزائل کی رونمائی
حزب اللہ نے "فادی 6 میزائل کی تصاویر اور اس کی صلاحیتوں کی ویڈیو جاری کردی۔حزب اللہ کی جانب سے جاری شدہ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل 225 کلومیٹر کی دوری تک اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور 140 کلوگرام کا وارہیڈ اس پر نصب ہے۔ سالڈ فیول سے چلنے والے اس میزائل کی ڈیزائننگ اور تعمیر دونوں اسلامی استقامتی تنظیم کے ماہرین کی توسط سے انجام پائی ہے۔
حزب اللہ کے جاری شدہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس میزائل کو سب سے پہلے تل ابیب کے جنوب مشرق میں واقع تل نوف فضائی اڈے پر آزمایا گیا۔ یہ حملہ انتہائی کامیاب رہا۔