صیہونیت مخالف کارروائیاں تیز، صرف اکتوبر کے مہینے میں صہیونی فورسز پر 255 حملے
مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطین کی تحریک استقامت نے اپنی صیہونیت مخالف کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔
فلسطینی تحقیقاتی مرکز کے مطابق غرب اردن میں فلسطینی استقامت کی جانب سے صہیونیوں کے خلاف حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ مہینے غزہ کی طرح غرب اردن میں بھی غاصب صہیونی فوج کے خلاف فلسطینی استقامت کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
فلسطینی تحقیقاتی مرکز معطی نے اس حوالے سے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک استقامت کے مجاہدین نے ایک بڑا حملہ کر کے سات صہیونیوں کو ہلاک اور سترہ دیگر کو زخمی کردیا۔ تحقیقاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں صہیونی فورسز پر دو سو پچپن مرتبہ حملہ ہوا ہے۔