صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملے 21 صیہونی فوجی ہلاک و زخمی

0 19

جنوبی لبنان پر صیہونی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین کے مختلف علاقوں پر تابڑ توڑ میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

تحریک استقامت کے ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ شمالی فلسطین کے مختلف علاقوں اور صیہونی فوجی ٹھکانوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے جوابی حملوں کے مقابلے میں مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت بالکل بے بس نظر آرہی ہے اور صیہونی حکام حواس باختہ ہو گئے ہیں جبکہ غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہے۔

صیہونی ذرائع نے بھی اعتراف کیا ہے کہ نیتن یاہو حکومت حزب اللہ لبنان کے جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے میں ناتواں ثابت ہو رہی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لبنان سے ہونے والے حملوں میں اکیس صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں اکہتر عام شہری شہید اور ایک سو انہتر دیگر زخمی ہوئے اس طرح لبنان پر صیہونی جارحیت میں مجموعی طور پر دو ہزار نو سو اڑسٹھ عام شہری شہید اور تیرہ ہزار تین سو انیس دیگر زخمی ہو چکے ہیں ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.