پاکستان نے نیوکلیئر ہتھیاروں کی تخفیف کیلئے عالمی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کردیا

0 3

پاکستان نے نیوکلیئر ہتھیاروں کی تخفیف کیلئے عالمی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فزائل مٹیریل کنٹرول سے متعلق دوہرے معیار پر شدید تنقید کی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے عثمان جدون نے کہا ہے کہ نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا جوہری صلاحیتوں کے ساتھ انضمام عالمی سلامتی کیلئے مزید پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق فرسٹ کمیٹی کے مباحثے میں دیے گئے بیان میں عثمان جدون نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے اور ان جائز وجوہات کو تسلیم کرنا ضروری ہے جن کی وجہ سے ریاستیں ان ہتھیاروں کو حاصل کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے فوجی خطرات، حل طلب تنازعات، مؤثر سلامتی کے نظام کی عدم موجودگی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی عدم عملداری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کی طرف مائل کرنے والے عوامل ہیں۔

عثمان جدون نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنوبی ایشیا میں جوہری ہتھیار متعارف کرائے، بھارت جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کر رہا۔

پاکستان کے نائب سفیر عثمان جدون نے کہا کہ ’فزائل مٹیریل کٹ آف ٹریٹی‘ کی موجودہ پالیسی کو مزید آگے بڑھانے کا وقت گزر چکا۔

پاکستان نے زور دیا کہ جب تک جوہری ہتھیاروں کا خاتمہ نہیں ہوتا، غیر جوہری ریاستوں کو جوہری ہتھیاروں کے استعمال یا اس کے خطرے سے تحفظ دینے کیلئے ایک قانونی معاہدہ تیار کرنا نہایت اہم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.