یحیی السنوار کی شہادت کے باوجود حماس کی طاقت میں کمی نہیں آئی، حمدان

0 4

 

حماس کے اعلیٰ رہنما نے کہا ہے کہ یحییٰ السنوار کی شہادت کے باوجود تنظیم کی طاقت میں کمی نہیں آئی ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کو شہید کرنے کے باوجود مزاحمتی فورسز کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوج پر حملے جاری ہیں۔

 

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز القسام کی جانب سے صہیونی فورسز پر حملے سے واضح پیغام ملتا ہے کہ تنظیم کی طاقت میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ رہنماؤں کی شہادت سے مقاومت کا سلسلہ ختم نہیں ہوا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی طرح یحییٰ السنوار کی شہادت کے بعد بھی مقاومت پوری قوت کے ساتھ جاری رہےگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.