غزہ میں جبالیا کیمپ پر دہشتگرد صیہونی فوجیوں کی بمباری، 100 سے زائد شہید اور زخمی

0 3

غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری میں کم سے کم سو فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔

غزہ میں فلسطین کے انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے جبالیا کیمپ میں تل زعتر کے علاقے میں رہائشی مکانات پر بمباری کی جس میں اکیس عورتوں سمیت تینتیس فلسطینی شہید اور تقریبا ستر دیگر زخمی ہوگئے۔
غزہ کے المغازی کیمپ پر بھی صیہونی فوج کی آج کی بمباری میں متعدد بچوں سمیت چھے فلسطینی شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی فلسطینی لاپتہ بھی بتائے جاتے ہیں۔

مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے غزہ اور خاص طور سے جبالیا کیمپ کا محاصرہ مزید تنگ کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملے تیز کر دیئے ہیں۔ اس صیہونی جارحیت کا مقصد فلسطینیوں کو نقل مکانی اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے جبکہ ان علاقوں کے فلسطینی وحشیانہ صیہونی جارحیت کے باوجود اپنا گھر بار چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں اور وہ مسلسل صیہونی جارحیت کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.