اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری، مزید 65 فلسطینی شہید

0 2

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 65 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جبالیہ کیمپ کا محاصرہ بارہویں روز میں داخل ہوچکا ہے، جس کے باعث لاکھوں فلسطینی خوراک اور طبی سہولتوں سے محرومی کا شکار ہیں۔

ایسی خطرناک صورتحال میں جرمنی نے فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے دوست ملک میں اسلحے کی فراہمی کی یقین دہانی کروا دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے اسرائیل کو غزہ اور لبنان میں مظالم کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی کا وعدہ کر لیا۔

جرمن چانسلر نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ہمیشہ اسلحے کی ترسیل ہوتی رہے گی۔

امریکہ، کینیڈا، جرمنی، فرانس اور اٹلی سمیت برطانیہ نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے۔

جرمنی کے سرکاری ملازمین کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ سامنے آیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.