شام میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ
شام میں ایک بار پھر امریکی دہشتگردوں کے ایک اڈے پر راکٹ حملے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
المیادین نیوز چینل کے مطابق شام کے مشرقی علاقے میں واقع کونیکو گیس فیلڈ میں موجود امریکی دہشتگردوں کے ایک اڈے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ چار مرحلوں میں انجام پایا جس کو روکنے کے لئے فوجی اڈے میں لگا دفاعی سسٹم چار مرتبہ فعال ہوا۔ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے کہ روس کی اسپوتنک نیوز نے کونیکو گیس فیلڈ میں امریکی اڈے پر ایک ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔
ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ امریکہ کے اس اڈے کے اندر شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں۔ ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی دہشتگردوں نے شام کی قانونی حکومت کی منشا کے برخلاف دہشتگردوں سے مقابلے کے بہانے گزشتہ آٹھ برسوں سے شام کے تیل اور گیس کے ذخائر سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ شامی عوام کی ملکیت سمجھے جانے والے ایندھن کے ذخائر کو مسلسل تاراج کرنے میں مصروف ہیں۔