فلسطینی صدر محمود عباس کا فلسطینی قیادت کے ہمراہ غزہ پٹی جانے کا اعلان

0 26

فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطینی قیادت کے ساتھ غزہ پٹی جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترکیہ کی پارلیمان کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ تمام فلسطینی قیادت کے ہمراہ غزہ پٹی جاؤں گا اور اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ فلسطینوں کے خلاف جاری جارحیت روکنے کیلئے کام کروں گا۔

صدر محمود عباس نے کہا کہ چاہے ہماری جانیں چلی جائیں ہم یہ کام کریں گے، ہماری جانیں پیارے غزہ کے بچوں کی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں ہیں، ہم فتح یا شہادت جیسی دو اچھی باتوں کیلئے پُرعزم ہیں، اسرائیلی حملوں کے باوجود فلسطینی عوام ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا کا پورا غزہ ہمارا ہے، ہم ایسا کوئی حل قبول نہیں کریں گے جو ہمارے علاقوں کو تقسیم کرے، غزہ کے بغیر کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، ہمارے لوگ کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے بعد گزشتہ روز ترکیہ میں ترک صدر اردوان سے بھی ملاقات کی، جبکہ صدر اردوان پارلیمنٹ میں ان کے خطاب کے دوران بھی موجود رہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.