حزب اللہ کے عظیم کمانڈروں میں سے ایک فواد شکر بھی ہوئے شہید، آج نماز جنازہ میں سید نصر اللہ کا ہو گا خطاب

0 16

بیروت میں تسنیم کے رپورٹر نے لبنان میں حزب اللہ کے عظیم فوجی کمانڈروں میں سے ایک حاج محسن کے نام سے مشہور فواد شکر کی شہادت کی خبر کی تصدیق کی ہے جو بیروت کے نواحی علاقے میں گزشتہ رات صیہونیوں کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کے عظیم فوجی کمانڈروں میں سے ایک حاج محسن کے نام سے مشہور فواد شکر جو بیروت کے نواحی علاقے میں گذشتہ رات صیہونیوں کے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے، شہید ہو گئے ہیں۔ حزب اللہ لبنان نے انکی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ جس عمارت پر صیہونیوں نے شدید حملے کئے تھے اس میں شہید فواد شکر موجود تھے، لیکن حزب اللہ کا یہ کمانڈر ابتدائی حملے میں شہید نہیں ہوا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چند گھنٹے قبل وہ شہید ہو گئے۔

در ایں اثنا لبنان کی حزب اللہ نے ایک سرکاری بیان جاری کرکے مجاہد شہید "فواد شکر” کی شہادت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔ دہشتگرد صیہونی حکومت کے خلاف جہاد اور فلسطین کے کاز کے دفاع میں فواد شکر کے نمایاں کردار کا ذکر کرتے ہوئے حزب اللہ نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کا یہ اقدام بہت بڑا جرم ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت کے اس عظیم کمانڈر کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی۔ بیان کے مطابق فواد شکر کی نماز جنازہ میں حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ خطاب کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.