اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے اسرائیل نے بڑی غلطی کی اب جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوگی: عزالدین قسام
حماس کے فوجی بازو عزالدین قسام نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کہا ہے کہ دشمن نے اپنے اندازے میں غلطی کی ہے اور اب یہ جنگ نئے مراحل میں داخل ہوگی۔
حماس کے فوجی بازو عزالدین القسام نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو ایک خطرناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجرمانہ اقدام سے جنگ نئے مراحل میں داخل ہو جائے گی ۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا مجرمانہ اقدام اور وہ بھی ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک الگ نوعیت کا اہم اور نہایت خطرناک واقعہ ہے جس سے جنگ نئے مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔
فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کل آدھی رات کو تہران میں اپنی رہائش کے مقام پر ہونے والے ایک فضائی حملے میں اپنے ایک محافظ کے ہمراہ شہید ہو گئے۔