ترکیہ، لیبیا اور ناگورنو کاراباخ کی طرح صیہونی حکومت میں بھی داخل ہوسکتا ہے، صدر اردوان

0 33

ترک صدر رجب طیب اردوان کا فلسطینیوں کی مدد کے لیے صیہونی حکومت میں داخل ہونے سے متعلق بیان سامنے آیا ہے جس پر صیہونی حکومت سیخ پا ہوگیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز حکمران جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مضبوط ہونا ہے تاکہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کے ساتھ گھناؤنے اقدامات نہ کرسکے۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ، لیبیا اور ناگورنو کاراباخ کی طرح صیہونی حکومت میں بھی داخل ہوسکتاہے، ہمارے پاس ایسا نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں، ہمیں بس مضبوط ہونا ہے تاکہ ہم یہ کرسکیں۔

رجب طیب اردوان کے بیان پر صیہونی وزیر خارجہ صیہونی حکومت کاٹز نے ترک صدر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر صدام حسین کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہےہیں۔

صیہونی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک صدر صیہونی حکومت پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں،ان کو سابق عراقی صدر کا انجام یاد رکھنا چاہیے۔

صیہونی وزیر خارجہ کے اس بیان پر ترک حکام نے صیہونی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت صدر اردوان کو نشانہ بنا کر اپنے جنگی جرائم چُھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.