صیہونی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
صیہونی فوج نے خان یونس میں زمینی کارروائی میں توسیع کردی جس کے باعث فلسطینی شہری قبرستان میں پناہ لینے پر مبجور ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں تازہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے خان یونس، بوریج پناہ گزین کیمپوں اور غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کی خان یونس میں زمینی کارروائی میں توسیع کے بعد فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مبجور ہوگئے ہیں۔
ادھر رفح میں مزاحمتی گروپس کے حملے میں متعدد صیہونی ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے ڈرون کی نگرانی کرنے والے ڈرون ڈوم کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔