صیہونی معاشرہ شدید بے چینی ،اسرائیلی فوج میں تشویش کا شکار
نوجوانوں کی فوج میں شمولیت کی ترغیب بہت کم ہو گئی ہے،اسرائیلی اخبارات
تل ابیب (شوریٰ نیوز)صیہونی معاشرہ شدید بے چینی کا شکار،اسرائیلی فوج میں یہ تشویش، نوجوانوں کی فوج میں شمولیت کی ترغیب بہت کم ہو گئی ہے تفصیلات کے مطابقگزشتہ مارچ کے مہینے میں صیہونی بحریہ کی متعدد ریزرو فورسز نے حیفہ کی بندرگاہ کو کشتیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔ اس واقعے نے صیہونی فوجی حکام کو خوفزدہ کر دیا۔اسرائیل ہیوم اخبار نے بھی اپریل کے مہینے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی معاشرہ جس بے چینی کا سامنا کر رہا ہے، اس کے سائے میں اسرائیلی فوج میں یہ تشویش روز بروز بڑھ رہی ہے کہ نوجوانوں کی فوج میں شمولیت کی ترغیب بہت کم ہو گئی ہے۔اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت نے بھی اپریل کے مہینے کی ایک رپورٹ میں ایک سروے کا ذکر کیا ہےجس میں حصہ لینے والے مردوں میں سے صرف 66 فیصد نے کہا کہ وہ آپریشنل میں خدمات انجام دینے کے لیے تیار ہیں جبکہ 2020 میں یہ تناسب 73 فیصد سے زیادہ تھا۔اس سروے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں جنگی یونٹوں میں خدمات انجام دینے کی تشویق صیہونی حکومت میں حالیہ برسوں میں اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔