گلوبل سائبر سکیورٹی سسٹم میں خرابی، برطانیہ میں کئی روز تک پروازوں کی منسوخی کا خدشہ

0 66

عالمی سطح پر آئی ٹی سسٹم میں خلل کے باعث برطانیہ میں رواں ہفتے کے اختتام تک پروازوں کی تاخیر اور منسوخی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سسٹم کی مکمل بحالی میں ہفتوں لگ سکتے ہیں، سائبرسکیورٹی فرم کے ایک اپ ڈیٹ سے پیدا ہونے والے مسئلے سے دنیا بھر میں متعدد اداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جمعہ کو برطانیہ سے جانے والی 167 اور آنے والی 171 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا تھا، اس لیے ہیتھرو، گیٹ وک، مانچسٹر اور بیلفاسٹ ائیرپورٹ کے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں مجموعی طور پر 5000 سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

یاد رہے گزشتہ روز سائبرسکیورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کے سافٹ ویئر میں خرابی سے دنیا بھر میں مائیکرو سافٹ کے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز پر کام کرنے والے کمپیوٹرز متاثر ہوئے تھے، آئی ٹی سسٹم میں خلل کے سبب فارمیسی، بینکس اور پیمنٹ سروسز بھی متاثر ہوئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.