حزب اللہ لبنان طوفان الاقصی آپریشن کا مرکزی نقطہ، سیدحسن نصر اللہ

0 152

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنے محرمی خطاب میں اس سال کے ایام محرم اور بالخصوص عاشورا کو گزشتہ برسوں سے مختلف قرار دیتے ہوئے غزہ کی مکمل حمایت و نصرت پر زور دیا۔

العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے جنوبی لبنان کے ضاحیہ علاقے میں ایک مجلس عزا سے خطاب میں کہا کہ ہم اس وقت طوفان الاقصیٰ آپریشن کا مرکزی نقطہ بنے ہوئے ہیں اور اس راہ میں ہم تقریبا روزانہ اپنے شہیدوں اور زخمیوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے گزشتہ برس کے عاشورائی عزم و حوصلے کے ساتھ غزہ کی حمایت کے میدان میں قدم رکھا ہے اور گزشتہ ہجری سال کے دوران اللہ کا فضل و کرم تھا کہ اُس نے اس راہ کے متوالوں کی رہنمائی کی اور انہوں نے غزہ کی حمایت میں قدم آگے بڑھایا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.