سعودیہ میں پاکستان کی 40 کے قریب آئی ٹی کمپنیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک قائم

0 188

سعودی عرب میں پاکستان کی 40کے قریب انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں کی سہولت کیلئے ڈیسک قائم کردیا۔

سعودی سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی ڈیسک سعودی وزارت سرمایہ کاری میں قائم کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستانی کمپنیوں کو رجسٹریشن اور بزنس حصول میں مدد دینا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے رواں ماہ میں سعودی عرب سے 300 ملین ڈالرسےزائد کا بزنس کیا اور پاکستانی کمپنیوں کا بزنس پچھلے سال کی نسبت تقریباً دگنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.