صیہونی وزیراعظم کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، جنگ بندی اور نئے انتخابات کا مطالبہ

0 202

تل ابیب میں رات کو صیہونی حکومت کے خلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور مظاہرین کی جانب سے جنگ بندی اور نئے انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔

صیہونی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے بعض مقامات پر آگ لگا کر سڑک بند کر دی جبکہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے غیر قانونی طور پر سڑک کوبلاک کیا جس پر ان کے خلاف ایکش لیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل، حماس جنگ کے 9 ماہ مکمل ہونے پر صیہونی حکومت میں آج سے ایک ہفتے کے لیے حکومت مخالف احتجاج کا آغاز کیا جا رہا ہے، حکومت مخالف رہنما اور جماعتیں ایک ہفتے تک مسلسل چلنے والے ان مظاہروں میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے، صیہونی مغویوں کی واپسی اور نیتن یاہو حکومت کے استعفے سمیت نئے انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو حکومت مخالف قوتوں نے اس احتجاج کو "مزاحمت کا ہفتہ” یعنی مزاحمت کے 7 دن کا نام دیا ہے، ان مظاہروں کے دوران صیہونی حکومت کی بڑی شاہراؤں کو بند کر دیا جائیگا اور ساتھ ہی تل ابیب میں موجود ملٹری ہیڈکواٹر کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.