غزہ پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے، شہدا کی تعداد میں اضافہ

0 92

غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، شمالی غزہ کے شیخ رضوان محلے میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں اب تک چھ افراد شہید اور پندرہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی نیوز ایجنسی کے مطابق صیہونی فوج کی اس جارحیت کے بعد امدادی ٹیمیں ملبے تلے افراد کو تلاش کرنے اور ان کو ملبے سے نکالنے میں کوشاں ہیں۔

اسی طرح فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہےکہ آج اتوار کو وسطی غزہ کے الزوایدہ ٹاؤن میں ایک گھر پر صیہونی فوج کے حملے میں اب تک سات افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے ہفتے کی شب اعلان کیا ہےکہ النصیرات کیمپ میں الجاعونی اسکول پر حملے میں سولہ فلسطینی شہید اور پچاس دیگر زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے بھی کل رات کہا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جارح صیہونی فوج کے حملوں میں انتیس فلسطینی شہید ہوئے جبکہ سوسے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.