غزہ: صیہونی حملے میں صحافت سے وابستہ میاں بیوی بچے سمیت شہید

0 80

غزہ میں صیہونی فوج کی جانب سے جاری حملوں میں 5 صحافیوں سمیت 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں میں المغازی، خان یونس، شجاعیہ اور رفح شہر پر حملے کیے۔

صیہونی حملوں میں 5 صحافی اور انروا کے ایک رضاکار سمیت 29 افراد شہید ہوئے جب کہ پچھلے 2 دنوں میں صیہونی حملوں کے نتیجے میں 87 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی نے آج نصیرت کیمپ پر حملہ کرکے فلسطینی صحافی امجد، ان کی اہلیہ اور ایک بچے کو شہید کردیا جب کہ جمعہ کے دن صیہونی فوج نے غزہ شہر پر حملہ کرکے 3 فلسطینی صحافیوں کو شہید کیا۔

غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری صیہونی حملوں کے میں اب شہدا کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 87 ہزار 700 افراد زخمی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.