فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی فوجیوں کی ہلاکت

0 90

 

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ میں اپنے ایک آپریشن کے دوران دس صیہونی دہشتگرد فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

 

تحریک حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اُس کے جوانوں نے غزہ کے الشجاعیہ علاقے میں ایک کمبائن آپریشن کیا جس میں دس صیہونی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک عمارت میں صیہونی دہشتگردوں نے مورچہ سنبھال رکھا تھا جسے القسام کے نوجوانوں نے پہلے ٹی بی جی راکٹ سے نشانہ بنایا اور پھر اس کے بعد زیرو پوائٹ پر جاکر کئی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

 

اس آپریشن کے بعد علاقے میں صیہونی ٹولے کے ہیلی کاپٹروں کو اترتے اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو مقبوضہ علاقوں کی جانب منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

دوسری جانب حماس نے جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ میں غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست کے بعد وہاں کے انتظام و انصرام کا معاملہ مکمل طور سے فلسطینی ہے اور اس موضوع پر سبھی فلسطینی متفق ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.