حزب اللہ اور القسام بریگیڈ کا صیہونی فوجی ہیڈ کوارٹر پر میزائلی حملے

0 64

حزب اللہ اور القسام بریگیڈ نے صیہونی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے صیہونی جارحیت کے جواب میں اور فلسطینیوں کی حمایت میں مقبوضہ شمالی فلسطین میں ایک بار پھر الرمثا صیہونی فوجی ہیڈ کوارٹر کو اپنے میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لبنان کی تحریک استقامت کے مجاہدین نے اس صیہونی فوجی مرکز کو سرحدی علاقے الرمثا کے کفر شوبا علاقے میں جوابی حملے کا نشانہ بنایا اور میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر لگا۔

اسی طرح القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ القسام کے مجاہدین نے غزہ کے مشرق میں واقع الشجاعیہ کے علاقے صیہونی حکومت کا ایک ٹینک تباہ کر دیا۔

القسام بریگیڈ اور سرایا القدس کے مجاہدین صیہونی فوج کی جارحیت کے دوران اب تک کافی تعداد میں صیہونی ٹینکوں کو تباہ اور صیہونی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.