غزہ میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی جاری، شہداء کی تعداد 38 ہزار تک پہنچی

0 10

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 38 ہزار ہو گئی ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کی شام اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے 4 وحشیانہ حملوں میں 58 شہید اور179 زخمی ہوئے جس کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد 38 ہزار 11 ہوگئی۔

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 4 بار حملے کئے ۔

فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعادد 38 ہزار اور زخمیوں کی تعداد 87 ہزار445 ہوگئی ہے۔

صیہونی حکومت بغیر کسی کامیابی کے گزشتہ 9 مہینوں سے غزہ پر حملے جاری رکھے ہے اور اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں پھنستی جا رہی ہے ۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر2023 سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.