حماس کا جنگ بندی کیلئے نیا منصوبہ، صیہونی حکام نے بھی معاہدے کا امکان ظاہر کردیا

0 10

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے کوششوں میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے لیے نیا منصوبہ پیش کیا ہے۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ مصر اور قطر کے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔

صیہونی حکام کی جانب سے بھی بتایا گیا ہے کہ معاہدے پر حماس سے بات چیت کے لیے صیہونی وفد بھیجا گیا ہے۔

صیہونی حکام کے مطابق موساد سربراہ صیہونی وفد کی سربراہی کررہےہیں اور اس بار جنگ بندی معاہدہ ہونے کا حقیقی امکان موجود ہے۔

صیہونی حکام کا بتانا ہے کہ حماس کی دی گئی تجاویز میں اہم پیش رفت شامل ہے جبکہ صیہونی حکومت کی طرف سے کوئی بھی پیش رفت نیتن یاہو پر منحصر ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں نیتن یاہو نے جوبائیڈن کو بات چیت جاری رکھنے کے لیے وفد بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت اپنےتمام مقاصد حاصل ہونے پر ہی جنگ روکے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے نیتن یاہو کے جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کےلیے وفد بھیجنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.